منگل,  25 نومبر 2025ء
سکیورٹی خدشات ، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سکیورٹی خدشات پر ایک بار پھر بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے پھر اپنا دورہ بھارت منسوخ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا ، بھارت کے دورے کے دوران نتین یاہو کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر قیادت سے ملاقات ہونا تھی۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر بالی ووڈ ستاروں کی مودی پر شدید تنقید

اس سے قبل نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ بھارت بھی منسوخ کر دیا تھا ، اسرائیلی وزیراعظم نے آخری بار 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں