منگل,  25 نومبر 2025ء
ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت جج عارف خان نیازی نے کی۔

جج نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اگر بیس فیصد سے ووٹرز کم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: اورسیز پاکستانی بزنس مین محمد علی کی وفاقی وزیر پیر عمران شاہ سے ملاقات

چودھری پرویزالٰہی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری بھی دعا ہے اور آپ بھی دعا کریں کہ وہ جلد باہر آ جائیں، ان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے آپ کو بھی نہیں ہونی چاہئیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں جبکہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔

مزید خبریں