پیر,  24 نومبر 2025ء
الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے دھاندلی سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوالیا۔ الیکشن کمیشن ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لے کر اسد قیصر کے بیان پر قانونی کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کے اسد قیصر نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افسوسناک ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ اور اگر یہی انتخابات کرانے کا معیار ہے تو بہتر تھا انتخاب کرانے کے بجائے براہ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

بانی پی ٹی آئی کا پہلے ہی الیکشن کمیشن پاکستان میں توہین چیف و کمیشن کا کیس زیرالتوا ہے۔

مزید خبریں