اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دےکر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔
مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔
دونوں ٹیموں نے 20، 20 اوور میں 125، 125 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
مزید پڑھیں: ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو روز میں ختم ہونے سے کرکٹ آسٹریلیا کو کروڑوں کا نقصان
سپر اوور میں بنگلا دیش کی ٹیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے سپر اوور میں 7 رنز کا ہدف چار گیندوں پر حاصل کرلیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی تھی۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔











