اتوار,  23 نومبر 2025ء
زمبابوےکو شکست،پاکستان نے تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے زمبابوےکو69 رنز سے شکست دے کرتین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 195 رنز بنائے ، زمبابوے کی پوری ٹیم 126 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 74رنز بنا کر نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 63 اور فخر زمان نے27رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026،پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا

صائم ایوب13،محمد نواز4اورفہیم اشرف نے3رنزبنائے، زمبابوے کےسکندررضا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

بابراعظم نے ٹی 20 میں انٹرنیشنل ویرات کوہلی کی 38 نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا،بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 38ویں نصف سنچری اسکور کی

ٹاس

راولپنڈی میں جاری تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹا س جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچ بہترین لگ رہی ہے، اسی لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے کو ہلکا لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

گزشتہ میچ میں ٹیم نے ایک مکمل اور متوازن پرفارمنس دی تھی، اور کوشش یہی ہے کہ ایسے کھیل کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔ سلمان نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ آج اپنی سالگرہ کے دن میدان میں اُتر رہے ہیں، شاید پہلی بار ایسا ہو رہا ہے، مگر ان کا مقصد صرف بہترین کارکردگی دکھانا ہے، چاہے سالگرہ ہو یا نہ ہو۔

دوسری جانب زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم کا مقصد ٹورنامنٹ میں ہر بڑی ٹیم کو چیلنج کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف پہلا میچ بہت اچھا گیا تھا ،رضا کے مطابق وہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو سخت چیلنج کے ذریعے پرکھا جا سکے۔

زمبابوے کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،گریم کریمر کی جگہ ویلنگٹن مساکادزا کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے پلیئنگ الیون

برائن بینیٹ، تاڈیو مارومانی، برینڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، سکندر رضا (کپتان)، ریان برل، ٹونی منیونگا، تاشینگا موسیقیوا، بریڈ ایونز، ٹنوٹینڈا ماپو سا، رچرڈ نگراوا، ویلنگٹن مساکادزا۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے نسیم شاہ اور عثمان طارق کو شامل کر لیا ہے، جبکہ ابرار احمد اور سلمان مرزا ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، نسیم شاہ، عثمان طارق۔

مزید خبریں