کراچی (روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس وقت شہر قائد کا موسم سرد اور خشک ہے، تاہم شہر میں سردی کا باقاعدہ آغاز دسمبر کے وسط سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، آئندہ چند روز تک دن میں موسم گرم، اور رات میں خنکی رہے گی، جب کہ دسمبر کے وسط سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تغیرات، خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ سخت چیلنجز کا سامنا ہے، سید محمد اشفاق
موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، اور آج زیادہ سے زیادہ پارہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فی صد ہے، شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری طرف ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر ہو گیا ہے، ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 227 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔











