سڈنی(روشن پاکستن نیوز) ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا نقصان ہو گیا۔
ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کے باعث ٹیسٹ دوسرے روز ہی ختم ہو گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ 1921 کے بعد پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جو دو روز میں ختم ہوا۔
کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے روز کی ٹکٹیں کرکٹ فینز کو واپس کرنا ہیں جبکہ پانچویں روز کے ٹکٹ اسی روز فروخت ہوتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کو 2 ملین آسٹریلوی ڈالر کا نقصان ہوا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں مجموعی نقصان 3 ملین آسٹریلوی ڈالر بتایا گیا ہے۔
براڈ کاسٹرز کمپنیوں کا نقصان زیادہ تکلیف دہ بتایا جا رہا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فینز بارمی آرمی بھی ٹیسٹ کے جلد ختم ہونے پر افسردہ انگلینڈ واپسی کا پلان کرنے لگے۔
مزید پڑھیں: مخالف کہتے ہیں کام تو ن لیگ کرتی ہے،کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے، مریم نواز
دو روز میں ایک لاکھ ایک ہزار 514 تماشائیوں نے پرتھ ٹیسٹ دیکھا ،تیسرا سولڈ آؤٹ تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے میچ جلد ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کو بھارت کیستاھ بلاک بسٹر سیریز سے بھی نقصان ہو چکا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سالانہ اجلاس میں اپنا 11.3 ملین ڈالرکا خسارہ ظاہر کیا تھا۔











