اتوار,  23 نومبر 2025ء
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کی اور وہ 45 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ان کی اس اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، اس میچ میں صاحبزادہ فرحان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک کلینڈر ائیر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے سہ ملکی سیریز کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

مزید خبریں