هفته,  22 نومبر 2025ء
لاہورمیں گھروں میں کام کے بہانے واردات کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے واردات کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گرفتارملزم ڈیفنس کے علاقے میں گھرمیں کام کرتا تھا اوراپنے دو ساتھیوں کے ساتھ واردات کا منصوبہ بنا کرشہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے چاقو سمیت دیگرآلات اورسامان برآمد کر لیا ہے اورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ملزمان نے کچھ روزقبل ایک واردات کے دوران بزرگ شہریوں کوچاقوکے زخم بھی پہنچائے تھے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 گرفتار اور 417 کلو منشیات برآمد

ایس پی کینٹ نے کہا کہ گرفتارملزم اپنے کام کی آڑمیں گھروں میں داخل ہوتا اور قیمتی اشیاء لوٹتا تھا جبکہ اس کے ساتھی باہرسے تعاون کرتے تھے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی حفاظت کے لئے محتاط رہیں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

گرفتارگروہ کی نشاندہی اوربروقت کارروائی سے علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس مزید تفتیش کے ذریعے دیگرممکنہ وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے۔

مزید خبریں