هفته,  22 نومبر 2025ء
ایشیز سیریز، پہلا ٹیسٹ دوسرے روز ہی ختم، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے جیت گیا
ایشیز سیریز، پہلا ٹیسٹ دوسرے روز ہی ختم، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے جیت گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ دوسرے روز ہی ختم ہو گیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 69 گیندوں پر 4چھکوں اور 12 چوکوں کی ایشز کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی۔

ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی، 16 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 123 رن بنائے، لبوشین نے نصف سنچری اسکور کی، اسٹارک نے میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کیں۔

ایشز کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گِلکرسٹ کے پاس ہے جہنوں نے 57 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026،پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ نے 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایشیز سیریز کا پہلا دن بالرز کے نام، 19 وکٹیں گرگئیں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 اور اسٹاک بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مچل اسٹارک نے پہلے اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھی، ٹیسٹ میں ان کی کل 10 وکٹیں ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی اور پوری ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

مزید خبریں