جمعه,  21 نومبر 2025ء
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی عدالت کے جج نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے ٹرمپ کے فیصلے پر عبوری حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر محض کسی بھی وجہ سے فوج تعینات نہیں کر سکتے۔ عدالت نے حکومت کو فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 21 دن کا وقت دیا ہے  جس کے بعد فیصلہ نافذ العمل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا روس، یوکرین جنگ روکنے کیلئے امن منصوبہ سامنے آگیا

دوسری جانب عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ حکومت کے انتظامی حکم کو معطل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

مزید خبریں