جمعه,  21 نومبر 2025ء
وفاقی آئینی عدالت کا اہم اقدام ، سائلین کی سہولت کیلئے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سائلین کی سہولت کیلئے قائم مختلف ڈیسک کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے چیف جسٹس امین الدین خان نے جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں نئے ریکارڈ روم کے قیام کے لیے مختص جگہ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے موقع پر مجوزہ انتظامات کا جائزہ لیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں موجود متعلقہ عدالتی ریکارڈ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم کیے جانے والے نئے ریکارڈ روم میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری دی۔

مزید خبریں