اتوار,  23 نومبر 2025ء
یوٹیوب میں ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے نیا میسجنگ فیچر
یوٹیوب میں ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے نیا میسجنگ فیچر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوٹیوب نے اپنی موبائل ایپ میں پرائیویٹ میسجنگ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے تحت محدود صارفین کو ایپ کے اندر ہی ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز براہِ راست شیئر کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

یوٹیوب کے مطابق شیئر بٹن دبانے پر ایک فل اسکرین میسجنگ ونڈو کھلتی ہے، جہاں صارفین پرائیویٹ گفتگو یا گروپ چیٹ کا آغاز کر سکتے ہیں۔

نئے فیچر میں صارفین ٹیکسٹ، ایموجیز اور ویڈیو کے ذریعے جواب دینے کی سہولت بھی حاصل کریں گے، یہ تجرباتی میسجنگ فیچر فی الحال آئرلینڈ اور پولینڈ میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ان ایپ میسجنگ صارفین کی نمایاں ترین درخواستوں میں شامل رہی ہے، کیونکہ اس وقت ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے واٹس ایپ، ای میل، میسجز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے نئی اپڈیٹس کا اعلان کر دیا

چیٹ شروع کرنے سے پہلے انوائٹ بھیجنا لازمی ہوگا، جبکہ صارفین پیغامات واپس لینے، بلاک کرنے اور چیٹس رپورٹ کرنے کے اختیارات بھی رکھیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق پلیٹ فارم میسجز کی نگرانی بھی کرے گا تاکہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب نے 2019 میں یہی فیچر ختم کر دیا تھا، تاہم اس وقت کی وجوہات پوری طرح سامنے نہیں آ سکیں، اس بار کمپنی نے سیکیورٹی اور پرائیویسی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

مزید خبریں