فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے تلے سے 9 افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔











