هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔انتخابات 3مارچ کو ہوں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج سہ پہر تین بجے تک تھا ۔

بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

مرکزی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع  کرائے۔

سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نےچیئرمین کےعہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا دیئے۔

پنجاب سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے بھی پنجاب کی صوبائی تنظیم کیلئے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے۔

سندھ کی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول  ہوئے ۔

بلوچستان سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر مینر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا ددیئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑکروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گےفیصل جاوید کا دعویٰ

بلوچستان کی تنظیم کیلئے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل 

خیبرپختونخوا سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کیلئے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول  ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کیلئے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے ۔

مزید خبریں