اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) بلیو ایریا کو کار فری زون بنانے کے فیصلے پر تاجروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سجادہ نشین دربار بری امام سرکار اور علماء مشائخ وِنگ کے صدر، پیر سید محمد علی گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیو ایریا کو کار فری زون قرار دینا تاجروں کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں کار فری زون سے کاروباری سرگرمیوں کو مزید نقصان پہنچے گا۔ پیر سید محمد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بلیو ایریا کی مارکیٹ اسلام آباد کی دیگر مارکیٹوں سے مختلف نوعیت رکھتی ہے، اس لیے اس کا موازنہ دوسری مارکیٹوں سے نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی کی کچہری دھماکے کی شدید مذمت
انہوں نے تجویز دی کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ بلیو ایریا کے تاجران کو اعتماد میں لے کر ان کا مؤقف سنے اور اُن کے ساتھ مشاورت کرے۔ “تاجروں پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں، کچھ ان کی سنیں، کچھ اپنی سنائیں”، پیر صاحب نے زور دیا۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک، محمد و آلِ محمد ﷺ کے صدقے پاکستان کی حفاظت اور مدد فرمائے۔











