اسلام آباد(عرفان حیدر) ایوی ایشن اینڈ نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا۔ پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کیے گئے اور مجموعی طور پر 34 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 329.22 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق:
-
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 1.226 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
-
نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب ایک گاڑی سے 36 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
-
انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
-
حسینی چوک، ضلع بھکر میں ملزم کے سامان سے 9 کلوگرام آئس برآمد۔
-
کلی شاران علی زئی، ضلع لورالائی میں جھاڑیوں سے 273 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
یہ کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی مستقل کوششوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر نگرانی کو ظاہر کرتی ہیں۔











