جمعرات,  20 نومبر 2025ء
فیفا مینز فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) فیفا نے مینز فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں پاکستان کا 199 نمبر ہے۔

فیفا کی جاری کردہ عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان کی عالمی فٹبال رینکنگ میں مزید ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم 199 نمبر پر پہنچ گئی۔ جبکہ فیفا رینکنگ میں کل 210 ٹیمیں شامل ہیں۔

قومی ٹیم ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز میں 5 میچز میں سے ایک بھی نہیں جیت سکا۔

بھارت کی فٹبال ٹیم بھی 6 درجہ تنزلی کے بعد 142 ویں پوزیشن پر آگئی۔ جبکہ بنگلا دیش کا 3 درجہ ترقی کے بعد 180 واں نمبر ہے۔ اور سری لنکا فٹبال ٹیم بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 194 نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں غیر ملکی خاتون کی شراب خریداری کی ویڈیو پر عوامی ردِعمل، حکومت پر سخت تنقید

فیفا مینز فٹبال رینکنگ میں اسپین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ ارجنٹینا کی دوسری اور فرانس کی تیسری پوزیشن ہے۔ رینکنگ میں انگلینڈ کی چوتھی اور برازیل دو درجہ ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگیا۔

مزید خبریں