بدھ,  19 نومبر 2025ء
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کردی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی مسافر برادر، ملٹری اور کارگو سمیت تمام رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر 2025 تک توسیع کردی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے، 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا اعتراف؛ کانگریس میں رپورٹ پیش

اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو پہلی مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کی تھی، جس کے بعد 23 جون کو اس میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں