جمعرات,  20 نومبر 2025ء
ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی
ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)  ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور  پر روس کی مشاورت سے  یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کررہے ہیں جس میں خفیہ طور   پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اوریوکرینی صدرکے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پربات چیت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ولی عہد سے جمال خاشقجی کے قتل بارے سوال کیوں کیا؟ ٹرمپ خاتون صحافی پر برس پڑے

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ روس اوریوکرین کی جنگ کےخاتمے کے 28 نکات پرمشتمل روڈ میپ میں یوکرین میں امن اور سکیورٹی گارنٹی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اوریوکرین سے تعلقات کےمعاملات بھی شامل ہونگے۔

مزید خبریں