اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محمد عامر سمیت کئی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کردیے گئے۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو ابو ظہبی میں ٹی ٹین لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لئے این او سی دیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی کے لئے کھلاڑیوں کو 25 نومبر تک این او سی جاری کیا گیا جبکہ دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: کرکٹ میچ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو مسلح شخص کی سنگین دھمکیاں، پولیس نے گرفتار کرلیا
ابوظہبی کیلئے محمد عامر، اعظم خان، شاہنواز دھانی، افتخار احمد، زمان خان، آصف علی، سلمان ارشاد، عرفات منہاس، عرفان خان، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور خواجہ نافع کو این او سی جاری کئے گئے ہیں۔
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی دیے گئے ہیں، یاد رہے کہ بگ بیش لیگ کے لئے شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان، حسن علی، حارث رؤف اور شاداب خان کو پہلے ہی این او سی مل چکے ہیں۔











