بدھ,  19 نومبر 2025ء
غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ،عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں