بدھ,  19 نومبر 2025ء
مانچسٹر میں پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مانچسٹر ( ندیم طاہر) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی اور گزشتہ دنوں ان کی بہنوں پر پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف آج مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مظاہرہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کے لیے بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ احتجاج بدھ کے روز سہ پہر 3 بجے پاکستان قونصل خانے کے باہر 137 ڈکنسن روڈ، مانچسٹر M14 5JB پر ہوگا۔

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ یو کے کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی تنظیم سازی سابق صدر پی ٹی آئی (UK) نارتھ ویسٹ اسِف بٹ کی سربراہی میں کی جا رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ سانحہ ساہیوال سمیت مختلف واقعات کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی بھی ہے۔ اسی سلسلے میں پوسٹر پر نمایاں نعرہ درج ہے: “قوم کا ایک ہی سوال، گولی کیوں چلائی؟”

تنظیمی ٹیم میں چوہدری اخلاق احمد (وائس پریزیڈنٹ)، چوہدری بلال گجر (جنرل سیکریٹری)، چوہدری شاہد انور (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری)، چوہدری بابر حسین (سیکریٹری اطلاعات) اور روبینہ اقبال (ویمن سیکریٹری) شامل ہیں، جو احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر ایئرپورٹ پر دو ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد

مزید خبریں