پیر,  17 نومبر 2025ء
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاسپورٹ بلیک لسٹنگ کیس میں امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو نوٹس

اسلام آباد (سعد عباسی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاسپورٹ بلیک لسٹنگ کے خلاف دائر درخواست پر امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شہری کا پاسپورٹ بلاوجہ بلیک لسٹ کیا گیا، جو آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت آزادیِ نقل و حرکت سمیت بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ بغیر شوکاز نوٹس یا کسی قانونی جواز کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنا شہری کے لیے شدید نقصان دہ ہے، جس کے باعث اس کی ذاتی، پیشہ ورانہ اور شہری آزادی متاثر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سینئر صحافی پر مبینہ تشدد اور حبسِ بےجا، ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کیا اور ہدایت کی کہ پاسپورٹ بلیک لسٹنگ کے معاملے پر تحریری جواب جمع کرایا جائے۔

مزید خبریں