پیر,  17 نومبر 2025ء
پارٹی اعتماد پر پورا اتروں گا،ایکشن کمیٹی حقیقت ہے،تسلیم کرناہوگا ،نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورکا کہنا ہے کہ آج میرے اوپر بھاری ذمہ داری ہے،ہم سیاسی ورکر ہیں،پارٹی اعتماد پر پورا اتروں گا۔

وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ سفر پھولوں کا نہیں کانٹوں کا ہے،ایکشن کمیٹی حقیقت ہے،اس کو تسلیم کرناہوگا۔

عوام کی فلاح اور خدمت کےلیے20رکنی کابینہ تشکیل دیں گے۔عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوامی حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے،آج عوام کی حکومت قائم ہوئی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھل رہےہیں،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔

ہمارے وزرا عوام کیلئے ہروقت دستیاب ہوں گے،سیاسی قیادت کمزور ہوچکی ،ہمارے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے،کوشش ہوگی آنے والے6سے7ماہ عوام کی خدمت کرسکوں۔

مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا ہوں،سیکریٹری کو ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نومنتخب وزیراعظم نے  سیکریٹریز کی تعداد 20کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اور سینئر سیکریٹری کی آسامیاں ختم کردی ہیں۔

ڈرائیورز کی آسامی کو گریڈ 5میں اپ گریڈ کیاجائے گا،گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ اضافی دی جائےگی۔

مزید خبریں