پیر,  17 نومبر 2025ء
سرکاری قرضوں میں مجموعی طورپر1.378ٹریلین روپے کی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مشیروزیرخزانہ خرم شہزاد نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرکاری قرضوں میں مجموعی طورپر1.371ٹریلین روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جون 2025کے اختتام پرحکومت کے سرکاری قرضوں کاحجم 80.518ٹریلین روپے ریکارڈکیا گیاتھا جوستمبر2025کے اختتام تک کم ہوکر79.14ٹریلین روپے رہ گیا،اس مدت کے دوران سرکاری قرضوں میں 1.378ٹریلین روپے کی کمی ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 69مہینوں (دسمبر2019کے بعد سے لے کراب تک) پہلی مرتبہ کسی سہ ماہی میں قرضوں کے حجم میں اتنی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ تفصیلات پیش

منظم مالیاتی نظم وضبط،اضافی فنڈز کے سٹریٹجک استعمال اورمہنگے قرضوں کی قبل ازوقت واپسی سے یہ پیشرفت ممکن ہوسکی ہے،اس سے مستقبل میں قرضوں کی ضروریات میں کمی،ری فنانسنگ اوررول اوورمیں کمی اوردرمیانی مدت کے مالیاتی استحکام کومضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

قرضوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ قرضوں کی واپسی سے ترقی،سماجی تحفظ کیلئے وسائل کی فراہمی اورنموکیلئے ترجیحات کے تعین میں مدد ملے گی۔ا

قرضوں میں کمی سے پائیدار اور ذمہ داررانہ مالیاتی ترقی کویقینی بنایاجاسکے گا۔

مزید خبریں