پیر,  17 نومبر 2025ء
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: بھارت کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دوحہ (روشن پاکستان نیوز): رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جا رہے رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جا رہے رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 13.1 اووز میں حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صادق نے پہلے میچ کی طرح ایک بار پھر میچ وننگ اننگ کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر دھواں دھار ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

محمد فائق نے ناٹ آؤٹ 16 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ محمد نعیم اور یاسر خان بالترتیب 14 اور 11 رنز ہی بنا سکے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

بھارت اے کی جانب سے یش ٹھاکر اور سویش شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت اے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تاہم یو اے ای کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دینے والی بھارتی بیٹنگ پاور ہاؤس کو گرین شرٹس بولرز نے شاہینز کی طرح ایسا جکڑا کہ بلیو شرٹس پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکے۔

بھارت اے ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ بلیو شرٹس کی جانب سے ٹاپ اسکورر ویبھو سوریا ونشی 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نمن دھیر نے 35 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے شاہد عزیز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ پہلے میچ کے ہیرو معاذ صداقت نے صرف 12 رنز دے کر 2 وکٹیں اڑائیں۔

سعد مسعود نے 31 رنز دے کر دو جب کہ عبید شاہ، احمد دانیال اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

معاذ صداقت کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں عمان کو چالیس رنز سے ہرایا اور اب روایتی حریف کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ بھارت نے یو اے ای کو ابتدائی میچ میں شکست دی۔ اس کو سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے کے لیے عمان کے خلاف میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

دونوں سیمی فائنل جمعہ 21 نومبر کو شیڈول ہیں جب کہ اتوار 23 نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں