اتوار,  16 نومبر 2025ء
واٹس ایپ سے کسی دوسری میسیج ایپ پر میسیج بھیجنے کا فیچر متعارف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ  میں  اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن سے کسی دوسری میسیج ایپ پر بھی میسیج بھیج سکیں گے۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سے صارفین کسی بھی اسی طرح کی دوسری میسیج ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے، تاہم فوری طور پر صارفین صرف ایک ہی ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے۔

جلد ہی مزید ایپلی کیشن پر بھی واٹس ایپ سے براہ راست دوسری ایپلی کیشنز پر میسیجز بھیجنے کی سہولت متعارف کرائی جائیگی۔

مزید پڑھیں: اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک، اکاؤنٹ کیسے ہیک ہوا اور ہیکر نے کیا میسجز کیے؟

صارفین وائس نوٹ، تصاویر اور ویڈیوز سمیت ٹیکسٹ اور فائل بھی دوسری ایپلی کیشنز پر بھیج سکیں گے، تاہم واٹس ایپ سٹیٹس کو نہیں بھیجا جائے گا۔

کمپنی نے دوسری ایپلی کیشن پر براہ راست میسیجز بھیجنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے اور فوری طور پر صرف آئی او ایس صارفین ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔

مزید خبریں