اتوار,  16 نومبر 2025ء
اسلام آباد: وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد خان کی خادمِ اعلیٰ راجہ سرفراز اکرم سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — وفاقی دارالحکومت میں وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد خان نے حضرت بری امام سرکارؒ اور بابا کلو سرکار کے خادمِ اعلیٰ راجہ سرفراز اکرم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صحت کے شعبے میں بہتری اور عوامی خدمت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد خان نے راجہ سرفراز اکرم کی سماجی اور روحانی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری میں روحانی شخصیات اور اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شخصیات عوامی فلاح میں نہایت مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔

راجہ سرفراز اکرم نے بھی وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی عوامی خدمت اور صحت کے شعبے میں کاوشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں مزید ترقی کرے گا اور عوام کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں شخصیات نے مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں