اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور مجرمانہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں پولیس نے تھانہ نون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔ ایس پی رورل کی زیر نگرانی ہونے والی اس کارروائی میں مجموعی طور پر 310 افراد، 112 گھروں، 25 گاڑیوں اور 5 موٹر سائیکلوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 27 مشکوک افراد کو مزید جانچ پڑتال کے لیے تھانہ منتقل کیا گیا۔ کارروائی کا مقصد علاقے میں سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور اسلام آباد پولیس بلا تفریق کارروائی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: تھانہ پتریاٹہ پولیس کی بڑی کارروائی: ظفر سعید ستی قتل کیس کے مرکزی ملزم سمیت تین گرفتار
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار-15 پر دیں، تاکہ جرائم کی روک تھام میں معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔










