جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا مری شہر کا دورہ، بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا جائزہ

راولپنڈی(عرفان حیدر)  ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مری شہر کا خصوصی دورہ کیا اور ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے تحت مختلف بیوٹیفیکیشن پوائنٹس اور پارکوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران باغِ شہیداں پارک، پی آئی اے پارک، لوئر ٹوپہ پارک اور فلاور شاپ کا جائزہ لیا گیا اور ہارٹیکلچر ایجنسی کے بیوٹیفیکیشن اور عوامی سہولت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ احمد حسن رانجھا نے مری میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کے لیے سہولیات اور پارکوں کی خوبصورتی کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ پھولوں اور پودوں کی سجاوٹ میں نکھار لایا جائے اور سرسبز پودوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ شہر کے حسن میں اضافہ ہو۔ مزید کہا گیا کہ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس کے علاوہ مری میں بنائے گئے اسٹاؤٹس اور بیوٹیفیکیشن و اپ گریڈیشن کے جاری منصوبوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی نے مری کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبہ، بڑی پیشرفت

ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ہارٹیکلچر ایجنسی کی مری شہر میں خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سیاحتی منصوبوں پر عمل درآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ٹورازم کو فروغ ملے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ تفریحی مقامات کو مزید پرکشش بنایا جائے تاکہ مری شہر خوبصورت اور پرفضا برقرار رہے۔

ایچ اے راولپنڈی نے یقین دلایا کہ مری میں شہریوں کے لیے بہتر تفریحی سہولیات اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں