جمعرات,  13 نومبر 2025ء
سکیورٹی خدشات ، بلوچستان کے بیشتر شہروں میں تین دن کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

صوبائی حکومت نے کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔ انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: صارفین کے لیے اہم خبر! موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے بند

صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی 12 سے 14 نومبر تک پابندی عائد کر دی تھی تاہم بعد میں پابندی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا۔

مزید خبریں