جمعرات,  13 نومبر 2025ء
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ہونے والے مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی کے بعد وہ ذہنی دباؤ اور اضطرابی دوروں کا شکار رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب پروگرام میں کہا کہ جب میں شو کے لیے لائیو جانے والی تھی، میرا جسم کانپ رہا تھا اور دل کی دھڑکن بے قابو ہو گئی تھی، میں تقریباً شو سے باہر ہونے ہی والی تھی، تب فرح خان فلمی سیٹ سے چھٹی لے کر میرے پاس آئیں اور کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو، تم یہ شو کرو گی۔ ان الفاظ نے مجھے فوراً حوصلہ دیا اور میں شو کے لیے تیار ہو سکی۔

ثانیہ نے اپنی سنگل ماں ہونے کی مشکلات کے بارے میں کہا کہ ہر چیز نئے سرے سے ترتیب دینا پڑ رہی ہے، سفر، تربیت، نیند۔ چھوٹی چھوٹی باتیں اب بہت اہم ہیں، جیسے بچوں کو اسکول لے جانا اور سونے کے وقت کی روٹین، یہ سب واقعی مشکل ہے، لیکن مجھے اپنے بچے کے لیے مضبوط رہنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ڈیف مینز سنگلز کا ٹائٹل واجد علی اور لیڈیز سنگلز کا مریم نے جیت لیا

ثانیہ نے مشکل وقت میں دوستوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سیکھا کہ مشکل وقت میں اچھے دوست بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں، فرح خان واقعی میرے ساتھ تھیں، اور ان کی موجودگی نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں آگے بڑھوں اور اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے کام پر بھی توجہ دوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکیلی ماں ہونے کے بعد میں نے اپنی زندگی میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کی، اپنے بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ اپنے شو اور کام کو بھی جاری رکھا، یہ وقت واقعی مشکل تھا، لیکن دوستوں اور مددگار لوگوں کی مدد نے مجھے مضبوط بنایا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ جانیں کہ طلاق اور مشکل وقت کے بعد بھی زندگی دوبارہ ترتیب پائی جا سکتی ہے، حوصلہ اور مدد ہمیشہ موجود ہوتی ہے، بس ہمیں اسے قبول کرنا اور آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

مزید خبریں