اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریزکے شیڈول میں معمولی تبدیلی کردی۔
پی سی بی کے مطابق دوسراون ڈے 13 نومبرکے بجائے اب 14 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرے ون ڈے کیلئے خریدے گئے ٹکٹ 14 نومبرکو قابل استعمال ہوں گے۔
15 نومبر کو شیڈول تیسرا ون ڈے اب 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، 15 نومبر کے ٹکٹ اب 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔
مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ بورڈ کی پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کی تصدیق
واضح رہے کہ اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے بعد بھی پاکستان میں میچ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان جاری رکھے گی۔











