بدھ,  12 نومبر 2025ء
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کی تصدیق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان ایس ایل سی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سری لنکن کھلاڑی نے سری لنکن بورڈ کی ہدایت کے باوجود واپس آنے کا اصرار کیا تو متبادل کھلاڑی بھیجا جائیگا۔

متبادل کھلاڑی کو پاکستان بھیجنے کا اقدام اس لیے کیا جائیگا تاکہ سیریز کا شیڈول متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ون ڈے میں پاکستان کا شاندار آغاز، سری لنکا کے خلاف 299 رنز کا ہدف

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے آج صبح وطن واپس آنے کی درخواست کی،سری لنکن کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا کہ پی سی بی کے ذریعہ ان کے تمام تحفظات دور کئے جائینگے۔

اس عمل سے ٹیم کے ہر رکن کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں