اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سجادہ نشین بری امام سرکار، پیر سید محمد علی گیلانی نے اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پیر محمد علی گیلانی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں، تاہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد مزید مضبوط کرنی ہوگی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: سرکاری سکول چھٹی کے دن عیاشی کا اڈہ بن گیا، پولیس کا چھاپہ، دو خواتین گرفتار
انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پوری قوم کو ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
پیر سید محمد علی گیلانی نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔











