بدھ,  12 نومبر 2025ء
لاہور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر کی پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار
لاہور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر کی پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر سوزین خان کی مبینہ ہالووین پارٹی پر چھاپہ مار کر 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی۔

چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اہلِ علاقہ نے تیز موسیقی، منشیات کے استعمال اور شور و غل کی شکایات درج کروائیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کے گھر فائرنگ، پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کے منتظمین کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایسے غیر قانونی پارٹیوں کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں قانون کی عمل داری یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں