جمعرات,  13 نومبر 2025ء
خبردار! حمل کے تحفظ، بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کی یہ دوائیں ہرگز استعمال نہ کریں

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے 15 سے زائد دواؤں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

پنجاب میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی دواؤں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے 15 سے زائد دواؤں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پبجاب نے بتایا کہ زخموں،کان کے انفیکشن، سرجردی کے بعد درد سے نجات، دمے، ناک کی الرجی، حمل کے تحفظ، ہائی بلڈپریشر، دل کی تکلیف کی دوائیاں شامل ہیں۔

ڈرگ کنٹرول پبجاب نے خون کی کمی اور اعصابی امراض کی غیر معیاری دوائیاں کی فروخت کا نوٹس لیا گیا، اس کے علاوہ جانوروں کیلئے اینٹی بائیوٹک، خون کی دوائیں، اینٹی بائیوٹک انجکشن کی دوائیں جعلی ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری، سب انسپکٹرز کی ترقی کیلئے دو روزہ پروموشن بورڈ کا آغاز

پنجاب میں کھانسی، خارش، دل کی دھڑکن بڑھانیوالی دوائیں بھی معیاری نہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے متاثرہ بیچز فوری واپس بھجوانے کا حکم جاری کردیا اور میڈیکل اسٹورز، طبی عملے کو مخصوص دوائیاں فوری استعمال بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں