صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر خود بلا سکتا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن سینیٹر اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 21 دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا ہے۔

مزیدپڑھیں:جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز اور قبضہ گروپ ہیں، سراج الحق

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے تاحال دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی، اس حوالے سے ان کا زبانی موقف سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں