پیر,  10 نومبر 2025ء
پیر سید محمد علی گیلانی نے اٹک میں نیو سپر الحمرہ سویٹس اینڈ بیکرز کا افتتاح کر دیا

اٹک (روشن پاکستان نیوز) سجادہ نشین دربار حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے پیپلز کالونی نزد ویلج شنوری کامرہ روڈ اٹک میں نیو سپر الحمرہ سویٹس اینڈ بیکرز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اٹک پہنچنے پر پیر سید محمد علی گیلانی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں تاجروں، کاروباری شخصیات کے علاوہ حاجی محمد اکمل، نوشاد حسین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پیر سید محمد علی گیلانی نے حاجی محمد اکمل اور نوشاد حسین کے کاروبار اور رزق میں برکت کے لیے خصوصی دعا کی اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے بھی دعائیں فرمائیں۔ افتتاحی تقریب میں حاجی محمد اکمل اور نوشاد حسین نے کہا کہ وہ اہل علاقہ کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کو یہودیوں کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہوگا: سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی

تقریب میں شریک افراد نے افتتاح کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور پیر سید محمد علی گیلانی کی رہنمائی اور دعاؤں کو قابل قدر قرار دیا۔

مزید خبریں