کراچی(روشن پاکستان نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے اضافے سے4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6337 روپے اضافے سے 3لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہے۔
مزید پڑھیں: سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس ہے۔










