پیر,  10 نومبر 2025ء
ٹیکس سے بچنے کیلئے برطانوی دولت مند یو اے ای منتقل ہونے لگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں ٹیکسوں کی شرح  میں اضافے کے بعد برطانوی کروڑ  پتی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافےکا امکان  ہے جس کے بعد ٹیکس سےبچنےکے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ملینئریو اے ای خصوصاً دبئی منتقل ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ

خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیکس ریفارمزکے نفاذکے بعد اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اےای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلےمیں 79 فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں