اتوار,  09 نومبر 2025ء
موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس ختم یا کم کیا جائے: علی قاسم گیلانی کا مطالبہ
موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس ختم یا کم کیا جائے: علی قاسم گیلانی کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے موبائل فونز پر عائد کیے گئے ٹیکسز ختم کرنے یا ان کا فوری ازسرِنو جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا۔

گیلانی نے اپنے خط میں کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور ملک کی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کی رفتار کو سست کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سمارٹ فون تعلیم، کاروبار اور سرکاری و مالیاتی خدمات تک رسائی کے لیے لازمی ہو چکے ہیں، لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے عائد کیے گئے درآمدی ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور رجسٹریشن فیس اتنے زیادہ ہیں کہ عام شہری ان تک پہنچ نہیں پا رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شہری ہوشیار! پی ٹی اے کا انتباہ جاری

گیلانی نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ فوری اقدامات کے ذریعے موبائل فونز پر غیر معمولی ٹیکسز کو کم یا ختم کیا جائے تاکہ عام شہریوں کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کو سستا اور قابل رسائی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں