حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پنجاب حکومت اور عدالتی سٹے آرڈر کو ہوا میں اڑا دیے گے ہیں غریب شہری بہن بھائیوں کی خاندانی ملکیتی زمین پر غیر قانونی قبضہ کی کوشش،خاتون عنبر نازلی و دیگر تین بھائیوں کی آبائی 10 مرلہ زمین پارک روڑ محلہ تاج پورہ میں ہے جہاں بااثر افراد نے جعلی کاغذات تیار کروا کر قبضہ کر رہے ہیں جعلی کاغذات پر کارروائی کے بجائے بااثر دیدہ دلیری سے غریب بہن بھائیوں کی زمین ہتھیانے رہیے ہیں. عدالت سے سٹے بھی لیا گیا جو پولیس کی موجودگی میں ہوا اڑاتے ہوئے زبردستی تعمیراتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ عنبر نازلی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح مالک زمین خاتون کو زدکوب کیا جا رہا ہے اور پولیس عدالتی سٹے آڈر کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی نگرانی میں تعمیرات کروا رہے ہیں اس سے قبل پیرا فورس نے کام رکوا دیا تھا اور عدالت سے سٹے آرڈر بھی لیا گیا تھا بااثر افراد نے سٹے آرڈر کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے زمین پر تعمیرات کر کے قبضہ کر رہے ہیں اور خاتون مالک کو زدکوب بھی کیا ہے.وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے زمین کے تنازعے کوط90 دن میں فیصلہ دے کر اصل وارثان کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے برعکس 4 بہن بھائی انصاف کے متلاشی ہیں جن کو کہیں سے انصاف نہیں مل رہا بااثر افراد سازباز سے زمین ہتھیا رہے ہیں.متاثرہ بہن بھائیوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قبضہ کرنے والے افراد کیخلاف فوری مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث مریض جاں بحق











