پیر,  22  ستمبر 2025ء
برطانیہ، مسلمانوں کے خلاف بیان پر ٹوری ایم پی معطل

لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ میں ٹوری ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر کنزرویٹو پارٹی سے معطل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری ایم پی کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کا مطالبہ مسترد ، آئی ایم ایف کا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار،دیکھیں خبر

واضح رہے کہ ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے۔

مزید خبریں