اتوار,  09 نومبر 2025ء
پیپلز پارٹی کی آئینی عدالت اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام میثاقِ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، جس کا مقصد آئینی معاملات میں شفافیت، ادارہ جاتی توازن اور انصاف کی فراہمی کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوری تسلسل کے لیے مثبت اصلاحات کی حمایت کی ہے، اسی تسلسل میں پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا جکارتہ مسجد دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی بہترین قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی سے ایک ایسے ملک کو شکست دی جس کے پاس زیادہ وسائل اور جدید ہتھیار تھے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی افواج نے نہ صرف عسکری میدان میں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور عزت میں بھی اضافہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کو اندرونی و بیرونی سطح پر جس نوعیت کے سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، ان حالات میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ عہدہ فوجی ڈھانچے کو مزید مؤثر، مربوط اور مستحکم بنائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور آئینی اصلاحات کے لیے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں