اسلام آباد (منصور ظفر) کیپٹن (ر) علی رضا قاضی نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
علی رضا قاضی کا تعلق 44ویں کامن سے ہے۔ پولیس میں شمولیت سے قبل وہ پاک فوج میں نو سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اپنے فوجی کیریئر کے دوران انہوں نے آپریشن ضربِ عضب میں بھی حصہ لیا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑے۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں امتیازی سند سے بھی نوازا گیا۔
علی رضا قاضی نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا ہے اور اس سے قبل بلوچستان پولیس اور پنجاب پولیس میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی علی رضا قاضی نے چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ وہ شہریوں کے تحفظ، قانون کی عملداری اور پولیس فورس کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔











