هفته,  08 نومبر 2025ء
آر آئی یو جے کی صحافی قاسم منیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
آر آئی یو جے کی صحافی قاسم منیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور کابینہ کے اراکین نے صحافی قاسم منیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحافی پر حملہ آزادی صحافت اور اظہار رائے پر براہِ راست حملہ ہے۔ ایسے واقعات اس امر کا ثبوت ہیں کہ سچ لکھنے اور بولنے والوں کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مگر صحافی برادری دباؤ میں نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں: آر آئی یو جے زیر اہتمام روزنامہ 92 نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کیخلاف 18اکتوبرکو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

آر آئی یو جے کے عہدیداران نے حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کریں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر حملہ آوروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو آر آئی یو جے احتجاجی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

طارق علی ورک نے کہا کہ آر آئی یو جے اپنے ساتھی صحافی قاسم منیر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

مزید خبریں