جمعه,  07 نومبر 2025ء
سالک کاقومی پرچم کے تقدس اور نیشنل ازم کے فروغ کیلئے نیشنل پریس کلب تک تنہا مارچ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نظریاتی و فکری اساس کی ترجمان تنظیم تحریک نجات مظلومین کے چیف کوآرڈینیٹراور سابق وفاقی وزیر جے سالک کاقومی پرچم کے تقدس اور نیشنل ازم کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ جی سکس سے نیشنل پریس کلب ایف سکس تک تنہا مارچ،اس موقع پر جے سالک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی پرچم پاکستانی قوم کی حرمت کا امین ہے،امریکہ سمیت دنیا بھر میں گرجا گھروں سمیت دیگر عبادتگاہوں اور سکولوں اورتمام اہم سرکاری عمارات پر وہاں کے قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں،تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں اس کا رواج آہستہ آہستہ دم توڑتا جا رہا ہےسابق وفاقی وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں اور مساجد سمیت تمام اہم سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرانا لازمی قرار دیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو قومی پرچم کی عزت و حرمت سے روشناس کرایا جا سکے۔

مزید خبریں