جمعه,  07 نومبر 2025ء
جکارتہ ، اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ، 54 افراد زخمی

جکارتہ(روشن پاکستان نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 54 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے ایک اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  فی الحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، حکام دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، بیت المقدس میں فائرنگ سے 7 افراد مارے گئے

دھماکے کے ایک عینی شاہد اسکول ٹیچر نے بتایا کہ خطبہ ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ، جس کے بعد طلبہ جانیں بچانے کیلئے بھاگنے لگے اسی دوران کئی طلبہ گر پڑے۔

مزید خبریں